حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس میں مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لیے کرسمس کی پروقار تقریب کا اہتمام 124

حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس میں مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لیے کرسمس کی پروقار تقریب کا اہتمام

حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس میں مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لیے کرسمس کی پروقار تقریب کا اہتمام

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس میں مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لیے کرسمس کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا. تقریب میں مسیحی بھائیوں کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی اس پروقار تقریب میں کرسمَس کیک کاٹا گیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی نے کہا

کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں. ہر ایک کو اپنے مزہبی فرائض سرانجام دینے کی مکمل آزادی ہے. ہم اپنے مسیحی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں آپ کی ہر خوشی میں شریک ہونا میرے لیے باعث فخر ہے. ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بختاور محفوظ نے کہا کہ آج کی تقریب کے منانے کا مقصد اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے. مسیحی برادری نے کہا کہ ہم آپ کے ممنون ہیں کہ آپ نے پروقار تقریب کا اہتمام کیا. مسیحی برادری پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں اور وطن کی ترقی کے لیے ہمیشہ خوشاں ہیں. تقریب کے اختتام پر مسیحی بھائیوں کو گفٹ تقسیم کیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں