سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تحت اھم اجلاس ہوا جس میں عہدیداران اور ممبران نے شرکت 96

سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تحت اھم اجلاس ہوا جس میں عہدیداران اور ممبران نے شرکت

سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تحت اھم اجلاس ہوا جس میں عہدیداران اور ممبران نے شرکت

“انسانیت کی فلاح کے لیئے رواں دواں”
انسانیت کی خدمت کے لیئے سرگرم عمل
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سے)سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تحت اھم اجلاس ہوا جس میں عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی جس میں طے پایا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیئے ممبر سازی کے عمل کو جاری رکھا جائے۔اس موقع پر مرکزی صدر راؤ محمد فیاض نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیشک خدمت خلق میں ہی خدمت ہے آوء مل کر خدمت خلق کریں
سماجی و مخیر شخصیات کو دعوت عام دیتے ہیں کہ وہ سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کو غریبوں کی بھلائی کے لیئے جوائن کریںمزید انہوں نے کہا کہ عہدیداران،ممبران،دوستوں،حلقہ احباب اور شہریوں کے تعاون سے سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے انشاءاللہ اس ماہ دسمبر کی 27 تاریخ بروز اتوار بمقام شاہ فیصل کالونی المعروف بہاری کالونی نزد تھانہ سٹی کے چوک میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے
جس میں ڈیرہ غازیخان کے مایا ناز ڈاکٹرز غریب عوام کا فری چیک اپ کریں گے اور حسب ضرورت غریب عوام کو ادویات بھی موقع پر فراہم کی جائیں گیں۔تمام سیاسی،سماجی اور مخیر حضرات کو سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن میں دعوت عام دی جاتی ہے کہ وہ ہمارے اس پلیٹ فارم پر آئیں غریبوں ، یتیموں ، مسکینوں ناداروں اور ضرورت مندوں کے لیئے مل جل کر خدمت خلق کریں اپنے لیئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا و خوشنودی کیلئے
اس موقع پر سرپرست اعلئ چوہدری حاجی محمد گلفام، شیخ شکور، ڈاکٹر ثاقب عزیز قیصرانی،جنرل سیکرٹری غضنفر خان چن ماہی،سینیئر نائب صدر حافظ محمد الیاس، صلاح الدین قریشی، سیکرٹری اطلاعات کاشف مقبول، فنانس سیکرٹری مرزا وقاص بیگ، محمد فیض،عدنان عمر و دیگر عہدیداران و ممبران میٹنگ میں موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں