سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 86

سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سے)سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ڈیرہ غازیخان کی کالونی شاہ فیصل کالونی المعروف بہاری کالونی نزد تھانہ سٹی میں سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کی نگرانی سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر راؤ محمد فیاض کر رہے تھے۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں آئی، ناک کان گلہ، آرتھو پیڈک، جنرل فزیشن، جگر و معدہ، چلڈرن اور دیگر امراض کے معروف سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے خدمات انجام دیں۔ میڈیکل کیمپ کی تشہیر پہلے ہی سے پمفلٹ، بینرز اور گاڑیوں پر اعلانات کے ذریعے کی گئی تھی۔ کیمپ میں پانچ سو (500) سے زائد خواتین و حضرات کے مفت چیک اپ کیے گئے اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
کیمپ پر مریضوں کی فری بلڈ گروپنگ بھی کی گئی۔ سٹیزن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے فری میڈیکل کیمپ کا علاقہ کی مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر راؤ محمد فیاض نے کہا کہ ہم اللہ کی رضا کے لئے دکھی انسانیت کی خدمت بڑھ چڑھ کر کرتے رہیں گے کیونکہ یہی اسلام کا اصل مقصود ہے۔
اس موقع پر سرپرست اعلئ چوہدری حاجی محمد گلفام، ڈاکٹرثاقب عزیز قیصرانی،جنرل سیکرٹری غضنفر خان چن ماہی،سینیئر نائب صدر حافظ محمد الیاس، سیکرٹری اطلاعات کاشف مقبول، فنانس سیکرٹری مرزا وقاص بیگ،صلاح الدین قریشی،محمد فیض، نائب صدرعدنان عمر، نائب صدرشعیب خان لنگاہ و دیگر عہدیداران و ممبران موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں