اوورسیز پاکستانی بڑے محب وطن ہیں اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیےہر وقت تیار رہتے ہیں، عاصم ملک 124

اوورسیز پاکستانی بڑے محب وطن ہیں اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیےہر وقت تیار رہتے ہیں، عاصم ملک

اوورسیز پاکستانی بڑے محب وطن ہیں اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیےہر وقت تیار رہتے ہیں، عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی بڑے محب وطن ہیں اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیےہر وقت تیار رہتے ہیں،

اگر اوورسیز پاکستانیوں کو مناسب سہولیات اور ان کے مسائل ک حل کیئ جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اوورسیز پاکستانی زیادہ دل جمعی اور محنت سے کام کر کے پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے میں اہم کردار ادا کریں، انہوں نے کہا

کہ اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کے لئے ملک سے دور رہ کر قربانیاں دی ہیں اور خطیر رقم بھیج کر ملک کی معیشت کو سنبھالا دینے کی کوشش کی ہے لیکن اتنی قربانیوں کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیا گیاجو انتہائی افسوس کا مقام ہے، کیپٹن عاصم مالک نے کہا کہ اگر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا گیا تو کوئی وجہ نہیں

کہ اوورسیز پاکستانی مزید زیادہ کرکے اور محنت سے کما کر ملک کی معیشت کے لیے زیادہ اہم کردار ادا کریں، انھوں نے موجودہ حکومت اور خصوصا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے توقع رکھتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اوور سیز پاکستانیوں کے سلگتے مسائل پر فوری اسٹینڈ لے کر حل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں