بچوں سے جبری مشقت کسی صورت قبول نہیں، بھٹہ مالکان مزدوروں کو مقررہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائیں ،ڈپٹی کمشنر خانیوال 137

بچوں سے جبری مشقت کسی صورت قبول نہیں، بھٹہ مالکان مزدوروں کو مقررہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائیں ،ڈپٹی کمشنر خانیوال

بچوں سے جبری مشقت کسی صورت قبول نہیں، بھٹہ مالکان مزدوروں کو مقررہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائیں ،ڈپٹی کمشنر خانیوال

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ بچوں سے جبری مشقت کسی صورت قبول نہیں، بھٹہ مالکان مزدوروں کو مقررہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائیں ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی برائے بانڈڈ لیبر کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا ،ڈی ایس پی محمد لیاقت ،محکمہ لیبر ،ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور بھٹہ یونین کے عہدیداران نےشرکت کی

۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لیبر اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ زیر التواء کیسز جلد از جلداز جلد نمٹائیں اور یکم جنوری 2021 سے بھٹوں کے کھلنے کے بعد ان کی انسپکشن کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ جس جگہ احکامات کی خلاف ورزی پائی جائے اس بھٹہ کو سیل کر دیا جائے اجلاس میں بھٹہ مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراء،جبری مشقت کے خاتمے اور مزدوروں کی مقررہ اجرت کی ادائیگی بارے عملدرآمد پر تفصیلی جائزہ لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں