ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکمہ صحت کو انسانی زندگیوں کے ان دشمنوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا ٹاسک 85

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکمہ صحت کو انسانی زندگیوں کے ان دشمنوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا ٹاسک

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکمہ صحت کو انسانی زندگیوں کے ان دشمنوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا ٹاسک

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت عطائیت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکمہ صحت کو انسانی زندگیوں کے ان دشمنوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا ٹاسک دیتے ہوئے ان کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹنے کا ٹاسک دیا ہے-اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر نے عطائیوں،ممنوعہ ادویہ کی فروخت اور بلااجازت میڈیکل سٹورز چلانے والوں کیخلاف 20 کیسز کی سماعت کی- انہوں نے 11کیسز میں وارننگ دے کر 9 کی سماعت آئندہ پیشی کے لئے مقرر کردی

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز،سیکرٹری بورڈ اور ڈرگ انسپکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے عطائیوں کیخلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈرگ انسپکٹرز بلاتفریق کارروائیاں کریں انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسی کو بغیر اجازت میڈیکل سٹورز چلانے کی اجازت بھی نہ دی جائے- سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2020 میں 219عطائیوں کے چالان کرکے 216 کلینکس اور میڈیکل سٹورز سیل کئے گئے جبکہ 2019 کیسز ڈرگ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن بھی بھجوا کر 2 ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں