ڈی پی او نے فرداً فرداًشہریوں کی شکایات سن کرفوری دادرسی کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری 89

ڈی پی او نے فرداً فرداًشہریوں کی شکایات سن کرفوری دادرسی کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری

ڈی پی او نے فرداً فرداًشہریوں کی شکایات سن کرفوری دادرسی کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ڈی پی اوآفس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی۔ڈی پی او نے فرداً فرداًشہریوں کی شکایات سن کرفوری دادرسی کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ڈی پی اومحمدعلی وسیم نے اس موقع پر کہا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے ویژن کے مطابق شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور انکی مشکلات کا بروقت ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح اور نصب العین ہے۔

انہوں نے سائلین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ انصاف اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااس حوالہ سے بلاتفریق خانیوال کے عوام کوفوری اور سستا انصاف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او نے کہاکہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے خانیوال پولیس ہر وقت مصروف عمل ہے جرائم پیشہ عناصر کو معاشرے سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں۔انہو ں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں اور ٹیم ورک کے ساتھ ضلع خانیوال کو پر امن اور مثالی ضلع بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے‘سستی او رکاہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں