چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ضلع راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول کا آر ایچ سی دولتالہ کا اچانک دورہ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی 94

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ضلع راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول کا آر ایچ سی دولتالہ کا اچانک دورہ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ضلع راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول کا آر ایچ سی دولتالہ کا اچانک دورہ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی

دولتالہ(نامہ نگار) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ضلع راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول کا آر ایچ سی دولتالہ کا اچانک دورہ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی ہسپتال میں صفائی کے غیر معیاری انتظامات ،نرسنگ سٹاف اور کلرک کی غیر حاضری پر سی ای او ہیلتھ اظہار برہمی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ہسپتال انتظامیہ تمام خامیوں پر جلد قابو پائے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں جائے گی

سی ای او ہیلتھ کی ہسپتال سٹاف سے گفتگو تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول نے رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کا اچانک دورہ کیا ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا علاوہ ازیں ہسپتال کلرک اور نرسنگ سٹاف کی عدم موجودگی سخت ناراضگی کا اظہار کیا

جس پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سی ای او ہیلتھ کو بتایا گیا کہ کلرک ایک ماہ کی شادی کی چھٹی پر جب کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث ایک نرس بھی چھٹی پر ہے ہسپتال کی ناگفتہ بہ صورتحال پر فنڈز کو استعمال نہ کرنے پر بھی انتظامیہ سے سخت جواب طلبی کی گئی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ نے ایم ایس ڈاکٹر صٖفدر ملک کو احکامات جاری کیے کہ فنڈز کا استعمال کیا جائے اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے

آئندہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ،غفلت اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی زراءع کے مطابق ڈاکٹر فائزہ کنول نے سی ای او کا چارج سنبھالتے ہی بنیادی مراکز صحت ،رورل ہیلتھ سینٹر اور دیگر ہسپتالوں کے ہنگامی دوروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے علاوہ ازیں ڈاکٹر فائزہ کنول نے تعیناتی کے ساتھ ہی محکمہ صحت راولپنڈی سے راشی ،کرپٹ اور کام چور ملازمین کا قبلہ درست کرنے کا بیڑہ بھی اٹھایا ہوا ہے گزشتہ چند روز سے محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے سیاسی سماجی ،سیاسی حلقوں کی جانب سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ کنول کی تعیناتی کو خوش آئند قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں