ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی2021 میں اشیاء خوردونوش کے نرخ مستحکم رکھنے کیلئے متحرک ہوگئے 87

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی2021 میں اشیاء خوردونوش کے نرخ مستحکم رکھنے کیلئے متحرک ہوگئے

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی2021 میں اشیاء خوردونوش کے نرخ مستحکم رکھنے کیلئے متحرک ہوگئے

خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی2021 میں اشیاء خوردونوش کے نرخ مستحکم رکھنے کیلئے متحرک ہوگئے- انہوں نے سال نو میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے لئے نئے اہداف مقرر کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش کی مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کردی-ڈپٹی کمشنر نے سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے پرائس مجسٹریٹس سے میٹنگ کی-اسسٹنٹ کمشنرز بھی ہمراہ تھے-

ڈپٹی کمشنر نے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں بارے شکایات پر محکمہ لائیو سٹاک کے افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کردی- انہوں نے محکمہ خوراک کو آٹے کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی یقینی بنانے کام حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کسی جگہ سے آٹے کی قلت بارے شکایت نہیں ملنی چاہئے-

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ وزٹس بڑھائیں ناجائز منافع خور دکانداروں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں اوردکانداروں کو سختی کے ساتھ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کا پابند کیا جائے- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال 13240 ناجائز منافع خور دکانداروں کو 25 لاکھ 30 ہزار روپے کے جرمانہ کئے گئے 59 دکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کرکے 52 کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں- (تصویر ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں