ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اچانک تلمبہ کا دورہ کرکے لائیوسٹاک دفتر،وٹرنری ہسپتال،ٹائون کمیٹی تلمبہ کی مختلف برانچز کا دورہ 81

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اچانک تلمبہ کا دورہ کرکے لائیوسٹاک دفتر،وٹرنری ہسپتال،ٹائون کمیٹی تلمبہ کی مختلف برانچز کا دورہ

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اچانک تلمبہ کا دورہ کرکے لائیوسٹاک دفتر،وٹرنری ہسپتال،ٹائون کمیٹی تلمبہ کی مختلف برانچز کا دورہ

خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اچانک تلمبہ کا دورہ کرکے لائیوسٹاک دفتر،وٹرنری ہسپتال،ٹائون کمیٹی تلمبہ کی مختلف برانچز کا دورہ کرکے وہاں پر افسران ملازمین کی حاضریاں، سروس ڈیلیوری چیک کی- برانچز کی انسپکشن کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ریکارڈ چیک کرتے ہوئے ہدایت کی

کہ درخواست دہندگان کو ڈیتھ، پیدائش سرٹیفکیٹس، اور کمپیوٹرائزڈ نکاح ناموں کا اجراء ہر صورت مقرر وقت کے اندر کیا جائے تاخیری حربوں اور رشوت وصولی بارے شکایت نہیں ملنی چاہئے- ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار اور آر ایچ سی تلمبہ کا بھی سرپرائز وزٹ کیا اور اشیاء کی کوالٹی چیک کرنے کے ساتھ آٹا، سبزیاں، چینی،گوشت کی شام تک وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا- ہسپتال دورہ پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا-

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت 8 /7 اے آر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر سروس ڈیلیوری چیک کی ڈاکٹروں کو دستیاب وسائل کے مطابق مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت کی-انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ کا مقصد محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں