پاک فوج کے خلاف بات کرنے والا دراصل پاکستان اور اسلام کے خلاف بات کرتا ہے، کیپٹن عاصم ملک
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کی اس وقت سب سے بڑی کوشش یہ ہے کہ پاکستان کو ہر حوالے سے غیر مستحکم کیا جائے اور پاک فوج کے خلاف اندرونی اور بیرونی طور پر کئی محاذ کھول دیے جائیں اسی لئے پاکستان دشمن قوتیں مختلف محاذوں پر پاکستان میں سیاسی و عوامی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن اللہ تعالی کی مدد اور پاک فوج کی بہادری اور بھرپور صلاحیت ان دشمن عناصر کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف پاکستان بلکہ اسلامی دنیا کی سب سے منظم فوج ہے
ہر پاکستانی کی طرح مجھے بھی اپنی فوج کی صلاحیت، بہادری اور جذبہ ایمانی پر مکمل اعتماد ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی سلامتی اللہ تعالی کے فضل و کرم کے بعد پاک فوج کی بہادری سے مشروط ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ پاکستانی عوام کو کسی بھی سطح پر پاکستان اور خصوصاً پاک فوج کے خلاف زہریلے اور بے بنیاد پروپیگنڈا میں نہیں آنا چاہیے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دے کر انکے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانا چاہیے، پاک فوج کے خلاف بات کرنے والا دراصل پاک فوج نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام کے خلاف بات کرتا ہے ہمیں ایسے ملک دشمن عناصر کو سختی سے مسترد کرنا ہوگا