پی ڈی ایم کی ہوا نکل چکی ہے اب صرف فرضی کہانی کا راگ لاپا جارہا ہے،رئیس ارسلان خان بروہی
ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان خان بروہی نے کہا ہیکہ پی ڈی ایم کی ہوا نکل چکی ہے اب صرف فرضی کہانی کا راگ لاپا جارہا ہے پی ڈی ایم میں آپس کے اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں اب پی ڈی ایم ایک پیچ پر نہی ہے گذشتہ روز پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول زرداری نے ٹھٹھہ میں کہا کہ یہاں کی عوام پی ڈی ایم کو مظبوط کرے تو مسائل حل ہوں یہ انکی عجیب منطق ہیکہ حکومت سندھ میں انکی ہے
من مانی یہ کرتے ہیں وفاقی حکومت کو سندھ میں مداخلت پر رکاوٹ ڈالنا شروع کرتے ہیں اور حال یہ ہیکہ اب سیاسی بھیک پی ڈی ایم کے نام سے عوام سے مانگی جارہی ہے لیکن عوام کا شعور ان سے کہیں آگے ہے اب عوام ان رجیکٹ شدہ سابقہ پارٹی رہنماوں کے جھانسے میں آنے والی نہی اب صرف انصاف کا بول بالا ہوگا اور جلد تحریک انصاف اپنے وژن کو وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کے تحت آگے بڑھانے جارہی ہے جلد عوامی مسائل حل ہونگے اور عوام کو انکی امیدوں کے مطابق ملک میں ترقی نظر آئے گی