ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر پرانی ٹیکنالوجی کے بھٹوں کیخلاف انتظامیہ کی کارروائیاں جاری 92

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر پرانی ٹیکنالوجی کے بھٹوں کیخلاف انتظامیہ کی کارروائیاں جاری

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر پرانی ٹیکنالوجی کے بھٹوں کیخلاف انتظامیہ کی کارروائیاں جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر پرانی ٹیکنالوجی کے بھٹوں کیخلاف انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں ایک کارروائی کے دوران 25 پل کبیروالا میں پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے چلنے والا ایک اور بھٹہ سیل کردیا گیا- اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا خرم حمید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم کے کی سربراہی میں ٹیم نے مشترکہ کارروائی کے دوران راجپوت برکس کمپنی کے بھٹے پر فائر برگیڈ کی مدد سے لگی

آگ کو بجھا دیا اور بھٹہ مالک حاجی شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا- اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پرانے ٹیکنالوجی کے بھٹوں کو ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے اب صرف زیگ ذیگ ٹیکنالوجی والے بھٹے چلیں گے- اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے کہا کہ ضلع میں صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے والے 133 بھٹے چلانے کی اجازت دی جائیگی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں