بھارت کا غاصبانہ قبضے کے ذریعے کشمیری قوم کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ رانا رضوان اکبر 150

بھارت کا غاصبانہ قبضے کے ذریعے کشمیری قوم کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ رانا رضوان اکبر

بھارت کا غاصبانہ قبضے کے ذریعے کشمیری قوم کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ رانا رضوان اکبر

‏جدہ (نورالحسن گجر سے )اقوام متحدہ کشمیری عوام کے ساتھ استصواب رائےکاحق دینےکاوعدہ پورا کرےعالمی برادری کشمیری قوم کی قانونی جدوجہد، قربانیوں، اور امن پسندی کی قدر کرے خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہے. پاک کشمیر قومی یکجہتی فورم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ریاستی جبروتشدد کے خلاف ھمیشہ آواز اٹھائی کنونئیر پاک کشمیر قومی یکجہتی فورم رانا رضوان اکبر ۔پاک کشمیر قومی یکجہتی فورم کے کنونئیر رانا رضوان اکبر نے 5 جنوری یوم حق خود ارادیت کے حوالے سے اپنے بیان مین کہا ہے کہ کشمیری قوم نےآذادی کیلئے مصائب برداشت کرتے ہوئے

لازوال قربانیاں دی، شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری قوم کے غیر متزلزل عزم و حوصلہ کو پاک کشمیر قومی یکجہتئ فورم کے ممبران اور زمہ دران سلام پیش کرتے ہیں۔ یوم یکجہتی کے موقع پر پاک کشمیر قومی یکجہتی فورم اور تمام اوورسیز پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کشمیری اپنی آزادی اور بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری قوم نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کی ہے. ‏‎کشمیر کاز اور آزادی حق کے حصول کیلئے کشمیری قوم کی دلیرانہ جدوجہد کی مثال نہیں ملتی۔

بھارت ریاستی جبر کے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ بھارت کا غاصبانہ قبضے کے ذریعے کشمیری قوم کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ رانا رضوان اکبر نے مزید کہاکے ‏اقوام متحدہ کشمیری عوام کے ساتھ استصواب رائےکاحق دینےکاوعدہ پورا کرے، عالمی برادری کشمیری قوم کی قانونی جدوجہد، قربانیوں، اور امن پسندی کی قدر کرے، خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے. بھارت کے ریاستی تشدد کے خلاف پاک کشمیر قومی یکجہتی فورم نے ھمیشہ بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ اور آئندہ بھی ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے.اور تحریک آذادی کشمیر کی کامیابی تک ھم کشمیری قوم کے ساتھ ھین.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں