سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر پورے سندھ میں موجود سرکاری گھروں پر قابض غیر متعلقہ لوگ جو برسوں سے قبضہ کرکے بیٹھے ہیں سے گھروں کو خالی کرایا جائے، ساکرو سجاد ابڑو 118

سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر پورے سندھ میں موجود سرکاری گھروں پر قابض غیر متعلقہ لوگ جو برسوں سے قبضہ کرکے بیٹھے ہیں سے گھروں کو خالی کرایا جائے، ساکرو سجاد ابڑو

سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر پورے سندھ میں موجود سرکاری گھروں پر قابض غیر متعلقہ لوگ جو برسوں سے قبضہ کرکے بیٹھے ہیں سے گھروں کو خالی کرایا جائے، ساکرو سجاد ابڑو

ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)دھابیجی واٹر بورڈ پمپ ہاوس کالونی میں سندھ ہائ کورٹ کے حکم پر اے سی ساکرو سجاد ابڑو ڈی ایس پی ساکرو غلام قادر خاصخیلی ایکروچمنٹ آفیسر خالد شہنشاہ زاہد قاضی اپنے عملے کے ہمراہ واٹر بورڈ پمپ ہاوس کالونی دھابیجی میں موجود سرکاری گھروں میں بیٹھے غیر قانونی فیملیوں سے گھروں کو خالی کرانے کی کوشش کرتے رہے اس دوران سینکڑوں لوگوں نے مذکورہ عملے کو گھیرے رکھا جس سبب سے کوئ موثر آپریشن نہ ہوسکا

اور عملہ کو واپس جانا پڑھا اس موقع پر اے سی ساکرو سجاد ابڑو نے میڈیا کو بتایا کہ سندھ ہائ کورٹ کے حکم پر پورے سندھ میں موجود سرکاری گھروں پر قابض غیر متعلقہ لوگ جو برسوں سے قبضہ کرکے بیٹھے ہیں سے گھروں کو خالی کرایا جائے جس وجہ سے آج ہم نے یہاں آکر آپریشن کرنا چاہا جہاں 64 سرکاری گھروں میں سے 8 گھر خالی کرانے میں کامیابی ملی ہے مزید عملے کی کمی کی وجہ سے آپریشن روکنا پڑا ہے

جسے مزید موثر انداز سے ہم خالی کرائیں گے دوسری جانب پیپلز واٹر بورڈ یونین کے رہنماء معشوق لغاری اور رستم کاتیار نے مذکورہ آپریشن کو رد کرتے ہوئے کہا ہیکہ آج ایکروچمنٹ عملہ کی کاراوائ فرضی تھی موثر افراد کے گھروں کو چھوڑ کر غریب لوگوں سے گھر خالی کرائے گئے ہیں جسے ہم نورا کشتی قرار دیتے ہیں اس حوالہ سے ہم ڈی سی ٹھٹھہ اور واٹر بورڈ کی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس فرضی آپریشن کا نوٹس لے دوسری صورت متاثرین کے ساتھ ملکر احتجاج کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں