حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم حق خود ارادیت کشمیر منایا گیا 125

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم حق خود ارادیت کشمیر منایا گیا

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم حق خود ارادیت کشمیر منایا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم حق خود ارادیت کشمیر منایا گیا – ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اکرم ملک ،محمد اختر منڈھیرا کی زیر قیادت جناح لائیبریری ست ریلی نکالی گئ جس میں سرکاری افسران و ملازمین،شہریوں اور ٹائیگرز فورس رضاکاروں نے شرکت شرکت کی شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں پر بھارتی ظلم اور بربریت پر اظہار مزمت کیا-

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے کہا کہ یوم حق خودارادیت کشمیر منانے کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دلانے کے لئے کردار ادا کرے- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں