سلیکٹڈ وزیراعظم صرف ٹوئیٹر پر عوام کا دکھ بانٹنے کے ماہر ہیں ۔بہادرشیرافریدی 158

سلیکٹڈ وزیراعظم صرف ٹوئیٹر پر عوام کا دکھ بانٹنے کے ماہر ہیں ۔بہادرشیرافریدی

سلیکٹڈ وزیراعظم صرف ٹوئیٹر پر عوام کا دکھ بانٹنے کے ماہر ہیں ۔بہادرشیرافریدی

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)وفاقی حکومت کے وزراء اور ترجمان روزانہ کی بنیاد پر جھوٹ بولنے پر مامور ہیں روزنامہ ندائے وطن مردان کے چیف رپورٹر کو اپنے دفتر میں انٹرویو کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام (ف) کے ضلعی رہنماء بہادرشیرافریدی نے کہا کہ سلیکٹید وزیر اعظم صرف ٹوئیٹر پر ہی عوام کا دکھ بانٹنے کے ماہر ہیں۔ کوئی عملی اقدام نہیں اٹھاتے عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے بہت زیادہ مایوس ہیں اور امید بھری نظروں سے پی ڈی ایم کی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں انہوں کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی قیادت ان شاءاللہ عوام کی تواقعات پر پوری اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ نااہل مسلط کیئے گئے ٹولے نے معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ریاست مدینہ کے دعویدار اتنے سفاک اور ظالم بنے ہوئےہیں کے وہ ہزاروں خاندانوں سے نوالہ چھین رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرائے کے سلیکٹیڈ ترجمانوں کو محض جھوٹ بولنے کے لیئے بھرتی کیا گیا ہے۔ سلیکٹیڈ حکومت سے عوام تنگ آ چکی ہے کرائے کےترجمان روزانہ کی بنیاد پر باری باری آکر جھوٹ بولتے ہیں ۔ سلیکٹیڈ حکومت نے اپنی نااہلی سے ملک اورعوام کو سخت مشکلات میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھ بلوچستان میں کان کنوں کے قتل کا خون بے حس حکمرانوں کو نظرہی نہیں آ رہا ہے

جو انتہائی افسوناک عمل ہے جبکہ سانحہ مچھ پر ہر اہل دل کی آنکھ اشکبار ہے۔ جام بہادرشیرافریدی نے کہا کہ یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جس میں عوام خون کے آنسو بہانے پر مجبور ہیں جبکہ سانحہ مچھ میں مزدروں کی شہادت کے خلاف کوئٹہ کے علاؤہ وفاقی درالخلافہ اورملک کے دیگرشہروں میں دھرنے جاری ہے مچھ میں اپنے بچوں کا پیٹ گزر کی خاطر مزدوری پر جانے والوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔متاثرہ خاندانوں کی جانب سے شیعاوں کا ناحق ہونے والے قتل عام کے خلاف انصاف کے حصول کے لئے مظاہرین سخت سردی میں اپنے پیاروں کے جنازوں کو روڈ پر رکھ کر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں مگر حکمران ان کے جائز مطالبات منظور کرنے کے لئے لاچار اور بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیںریاست مدینہ کا جھوٹا خواب دکھانے والے سلیکٹیڈ وزیراعظم ٹوئیٹر پر دکھ بانٹنے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں