حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی کامیاب کاروائی
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مردان کے عوام مضر صحت خوراک کی بڑی تباہی سے بچ گئےتفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراھیم خان کی فوڈ سیفٹی آفیسر مدیحہ کے ہمراہ ناکہ بندی کرتے ہوئے بڑی کاروائی،ملاکنڈ روڈ پر پچاس بوریوں پر مشتمل تقریباً 1250 کلو گرام چائنہ سالٹ قبضے میں لی گئی میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے حلال فوڈ اتھارٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراھیم خان کا کہنا تھا کہ عوام کے صحت سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ان مافیاء کے ساتھ اپنی ہاتھوں سے نمٹے گے
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ تعاون کرے اور ایسے عناصر کو جو ملاوٹ وغیرہ میں شامل ہونشاندہی کرے تاکہ عوام کو صاف اور صحت بخش اشیاء خوردنوش مہیا ہو