پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر مریم میانخیل کی رہائشگاہ پر اہم میٹنگ منعقد 116

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر مریم میانخیل کی رہائشگاہ پر اہم میٹنگ منعقد

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر مریم میانخیل کی رہائشگاہ پر اہم میٹنگ منعقد

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)گذشتہ روز پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر مریم میانخیل کی رہائشگاہ پر اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں کثیر تعداد میں پیپلزپارٹی کی خواتین نے شرکت کی، میٹنگ میں ڈویژنل صدر مریم میانخیل نے شازیہ گل کو خواتین ونگ کی ڈسٹرکٹ صدر مقرر کردیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی خواتین ونگ ڈیرہ ڈویژن کی صدر مریم میانخیل نے کہا کہ پی پی پی خواتین ونگ پارٹی کا ہراول دستہ ہے

اور پیپلز پارٹی کی خواتین پارٹی چیئرمین کا پیغام گھر گھر پہنچارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے اور انشاءاللہ ملک کے آئندہ وزیراعظم پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، مریم میاخیل نے کہا کہ پی پی پی کی خواتین دن رات ایک کر کے پارٹی کے لیے کام کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ پی پی پی خواتین ونگ کی پانچوں تحصیلوں اور ضلع میں تنظیم سازی مکمل کردی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں