وزیراعظم کی مچھ شہدا کے لواحقین کو یونیورسٹی بلاکر ملاقات اور تعزیت 80

وزیراعظم کی مچھ شہدا کے لواحقین کو یونیورسٹی بلاکر ملاقات اور تعزیت

وزیراعظم کی مچھ شہدا کے لواحقین کو یونیورسٹی بلاکر ملاقات اور تعزیت

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کو یونیورسٹی بلاکر ملاقات اور تعزیت کی۔

وزیراعظم سے ملاقات کےلیے متاثرہ خاندانوں کو سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلایا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) آغارضا نے بتایا کہ وزیراعظم نےکہا کہ بلیک میلنگ کا لفظ پی ڈی ایم کی قیادت کے لیے استعمال کیا تھا۔

آغا رضا کے مطابق وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ طےپائے گئے معاملات پر عملدرآمد ہوگا۔

آغا رضا نے یہ بھی کہا کہ ان کا کوئی ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں تھا،دھرنا شہداء کےلواحقین کی جانب سے دیاگیا،  صوباِئی حکومت کے اعلان کردہ 15لاکھ روپے لواحقین کو مل چکےہیں، وفاق کی جانب سے اعلان کردہ معاوضے کی رقم بعد میں دی جائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں