کراچی:کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا 84

کراچی:کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا

کراچی:کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے قریب کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔

سائٹ ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگی تھی جس کے بعد  آگ کو  کو تیسرے درجے کی قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا تھا۔

ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کیا، آگ کی شدت کے باعث ریسکیو کرنے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

 آگ بجھانے میں 12 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا،فیکٹری سے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں اور 3  منزلہ عمارت میں آگ کے باعث دراڑیں پڑگئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سائٹ کا کہنا ہےکہ مالکان اور انتظامیہ کو تلاش کررہے ہیں، گودام انتظامیہ کی غفلت پائی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں