پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں: شیخ رشید 107

پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں: شیخ رشید

پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں: شیخ رشید

وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک دم توڑ رہی ہے، اگر ان میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں۔

اسلام آباد میں فریڈم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت کے بجائے ان کا احتساب کریں گے اور وہ پاکستان کو ترقی دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، اگر ان میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں، جو لوگ 29 دسمبر کی تاریخیں دیتے تھے انہیں سال بھی بتانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے، سینیٹ اور ضمنی کے انتخابات میں حصہ لیں گے، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں کوئی عمل دخل نہیں رہا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں