مفتاح اسماعیل نے بریک ڈاؤن سے متعلق شبلی فراز کے مؤقف کو جھوٹ قرار دے دیا 87

مفتاح اسماعیل نے بریک ڈاؤن سے متعلق شبلی فراز کے مؤقف کو جھوٹ قرار دے دیا

مفتاح اسماعیل نے بریک ڈاؤن سے متعلق شبلی فراز کے مؤقف کو جھوٹ قرار دے دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کے مؤقف کو جھوٹ قرار دے دیا۔

 سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہےکہ ن لیگ کے دور حکومت میں ہزار میل طویل ٹرانسمیشن اور ڈسٹربیوشن لائنیں لگائی گئیں جس کی بدولت موجودہ حکومت اس گرمیوں میں ساڑھے24 ہزار میگاواٹ بجلی تقسیم کرنےکے قابل ہوئی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ ن لیگ نے ہی این ون پر نظام مستحکم کرنےکا کام شروع کر دیا تھا جو کسی بڑے پاور پلانٹ کی بندش کے باوجود ترسیلی نظام کو مستحکم رکھ سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اس کام کوجاری نہ رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہے کہ  ن لیگ کی حکومت نے مرمت کا کام بھی جاری رکھا تھا جب کہ موجودہ حکومت گرمیوں میں مرمت کرنے میں ناکام رہی، یہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے بجلی کے بریک ڈاؤن کا ملبہ گزشتہ حکومتوں پر ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں بجلی کی پیداوار پر ہی کام کیا گیا لیکن ترسیل کا نظام نہیں بنایا،گھروں تک بجلی پہنچانے پر توجہ نہ دی گئی، موجودہ حکومت اب بجلی کے ترسیلی نظام پر توجہ دے رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں