نظامت تعلیمات سکولز کو ایک مخصوص تنظیم کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جی ٹی اے بی 105

نظامت تعلیمات سکولز کو ایک مخصوص تنظیم کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جی ٹی اے بی

نظامت تعلیمات سکولز کو ایک مخصوص تنظیم کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جی ٹی اے بی

کوئٹہ ( بیورو چیف) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹریٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن کو مکمل طور پر ایک مخصوص تنظیم کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے منظور نظر اور من پسند افراد کی انتظامی پوسٹوں پر تعیناتی اور میرٹ کی پامالی مزکورہ تنظیم کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر برانچ مذکورہ تنظیم کے عہدیداروں کی بے جا مداخلت کی وجہ سے مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے

انتقام اور عصبیت کا ماحول پروان چڑھا جارہا ہے جس کے بھیا نک نتائج برآمد ہوں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ناظم تعلیمات کو بار ہا تحریری مراسلے کے ذریعے اساتذہ کے ان مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا مگر موصوف ٹھس سے مس نہیں ہوتا اور اُنہیں اپنے فرض سے زیادہ تنظیم عزیز ہے مگر واضح ہو کہ ایسی صورتحال مزید برداشت نہیں کی جائے گی بیان میں اعلیٰ حکام سے اپیل کی گئی کہ صورتحال کی جانب فوری توجہ مبذول کے کے معاملات کو درست اور منصفانہ سمت چلایا جائے ورنہ بھر پور اقدام اُٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں