ہزارہ برادری کے جوانوں کے قتل عام پر دل غمزدہ ہے، ملک دشمن عناصر کا سر کچلنا ضروری ہے، معصوم شہداء کی آڑ میں سیاست نامناسب ہے، کیپٹن عاصم ملک 156

ہزارہ برادری کے جوانوں کے قتل عام پر دل غمزدہ ہے، ملک دشمن عناصر کا سر کچلنا ضروری ہے، معصوم شہداء کی آڑ میں سیاست نامناسب ہے، کیپٹن عاصم ملک

ہزارہ برادری کے جوانوں کے قتل عام پر دل غمزدہ ہے، ملک دشمن عناصر کا سر کچلنا ضروری ہے، معصوم شہداء کی آڑ میں سیاست نامناسب ہے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ کوئیٹہ میں ہزارہ برادری کے نوجوانوں کا بیہمانہ قتل عام انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے، میں ہزارہ برادری کے ساتھ یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہزارہ برادری کے شہداء کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ہزارہ برادری بھی پاکستانی ہیں،

ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں ناقابل برداشت ہیں، لیکن ان معصوم شہداء کی آڑ میں کچھ عناصر جو سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں یہ نامناسب بات ہے اس وقت پاکستان کو تقسیم نہیں بلکہ یہ یکجا کرنے کی ضرورت ہے، میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسے حادثات اور واقعات پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کریں اور اپنے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کا ساتھ دیں، ان شاءاللہ عوام اور حکومت مل کر ایسے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں