پاکستان کی معیشت میں کسانوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،حاجی شیر علی 147

پاکستان کی معیشت میں کسانوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،حاجی شیر علی

پاکستان کی معیشت میں کسانوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،حاجی شیر علی

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)سیڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن خیبر پختونخواکے صدر حاجی شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں کسانوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ شعبہ زراعت اور کاشت کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملک کو خوراک اور دوسری زرعی ضروریات کے معاملے میں خود کفیل بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دن سیڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے اجلاس میں صوبے بھر کے سیڈ انڈسٹری کے عہدایداروں اور ڈیلروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر واقعی معیشت کو ترقی دینا چاہتی ہے تو پھر اسے زراعت پر بھر پور توجہ دینا ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصدجدید طریقوں سیکسانوں کی معاونت و تربیت، ترقیاتی کاروباری منصوبے اور کم لاگت کے زرعی طریقوں کے بارے میں تربیت فراہم کر نا ہیاس سے چھوٹے کاشت کاروں کو اپنے وسائل کو بہتر استعمال کرتے ہوئے آمدنی بڑھانے کا موقع ملے گا۔اس کے علاوہ کسانوں کواعلیٰ کوالٹی کے تخم مہیا کررہے ہیں

۔انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں پیداہونے والے پھلوں میں سے 48فیصد پھل خیبرپختونخوا ہی میں پیداہوتے ہیں۔خیبرپختونخوا کے معاشی مستقبل کو پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے ممکن بنایاجاسکتا ہے،حکومت معیاری اور اعلیٰ کوالٹی کے تخموں کی پیداوار کے لئے سیڈ انڈسٹری سے وابستہ افراد کو وسائل فراہم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ صوبہ خیبر پختونخوا معیاری تخم کی پیداوارمیں خودکفیل ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں