پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے زیر اہتمام حیدرآباد چیمبر صنعت و تجارت میں حلال ایکریڈیشن آگاہی سیمینار 175

پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے زیر اہتمام حیدرآباد چیمبر صنعت و تجارت میں حلال ایکریڈیشن آگاہی سیمینار

پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے زیر اہتمام حیدرآباد چیمبر صنعت و تجارت میں حلال ایکریڈیشن آگاہی سیمینار

حیدرآباد ( امین فاروقی بیورو چیف)پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل وزرات سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام حیدرآباد چیمبر صنعت و تجارت میں12 جنوری2021 بروز منگل کاروباری طبقہ کی کے لئے حلال ایکریڈیشن آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی صدر حیدرآباد چیمبر جناب فہد حسین شیخ تھے

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فہد حسن نے کہاکہ پاکستان ایک مسلم ملک ہے اور دنیا میں پاکستان کے حلال فوڈ پر اعتماد ہے لیکن بدقسمتی سے اس وقت انٹرنیشنل مارکیٹ میں حلال فوڈ اور گوشت سپلائی سے پاکستان کوئ فائیدہ نہیں اٹھاتا اور پاکستانی بزنس کمیونٹی نے حصہ نہیں ڈالا ہے، آج دنیا میں حلال فوڈ کے ایکسپورٹ ٹریلین ڈالر میں ہے، پاکستان کے بزنس کمیونٹی حلال فوڈ کے ایس او پیز اور بین القوامی سٹینڈرڈکو فالو کرکے حلال فوڈ کے مارکیٹ میں اچھا حصہ لے سکتا ہے

جس سے ملک کے ایکسپورٹ کو نئی منڈی جبکہ نوجوانوں کو روزگار مل جائے گا۔ حلال فوڈ اور اس کے ایکسپورٹ بڑھانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مدد کرکے انٹرنیشل سٹینڈرڈکو فالو کرکے اس مارکیٹ میں انٹر ہوجائے، 22کروڑ آبادی والے ملک کی ایکسپورٹ 22ارب ڈالر ہے اور اگر پاکستان بزنس کمیونٹی محنت اور حلال فوڈ کے مارکیٹ کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کرے تو ہمارا ایکسپورٹ ڈبل ہوسکتاہے۔

پراجیکٹ ڈایریکٹر حلال ایکریڈیشن انجینئر عمر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے حلال پراڈکٹ کی ایکریڈیشن اور افادیت بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو حلال مارکیٹ میں لیڈرشپ کی طرف جاناہے کسی بھی ملک کی درآمدات بڑھانے کے لئے اس کے اجناس کا مستند ہونا ضروری ہے، حلال ایکریڈیشن سے حلال ٹریڈ پروموٹ ہورہی ہے، پاکستان حلال مارکیٹ میں لیڈرشپ کے طور پر ابھررہاہے جس سے ہماری درآمدات میں اضافہ ہوگا اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا۔

ڈبٹی ڈائریکٹر فاروق اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلال ایکریڈیشن سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے، ہمارا مذہب ہمیں حلال کا حکم دیتاہے لیکن آج ہمیں ملاوٹ شدہ اشیاءدستیاب ہیں ، خاص طور پر بچوں کی خوراک میں مضر صحت چیزیں ہیں جوکہ ہماری بنیادی کمزور کررہی ہے۔

سیمینار میں حلال ایکریڈیشن کی اہمیت، ضرورت اور افادیت کے حوالے سے چیمبر کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی اور تجارت کے فروغ میں پی این اے سی کے کردار سے شرکاءکو بھی آگاہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے تحت قائم ادارہ پی این اے سی نے سرکاری اور نجی سطح پر ایسی صنعتوں کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت کی پالیسی اور مستقبل کی منصوبہ بندی پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں