ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں مارکیٹوں میں معائنہ جات کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے دور دراز علاقوں تک جائیں ورنہ محاسبہ ہوگا 111

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں مارکیٹوں میں معائنہ جات کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے دور دراز علاقوں تک جائیں ورنہ محاسبہ ہوگا

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں مارکیٹوں میں معائنہ جات کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے دور دراز علاقوں تک جائیں ورنہ محاسبہ ہوگا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں مارکیٹوں میں معائنہ جات کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے دور دراز علاقوں تک جائیں ورنہ محاسبہ ہوگا ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں سے کسی صورت رعایت نہ برتی جائے گی اور عوامی مسائل کو ترجیح نہ دینے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پاکستان سٹیزن پورٹل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا ،اسسٹنٹ کمشنرزذیشان ندیم ،بابر سلیمان ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی سربراہان نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے

ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے سخت مانیٹرنگ کریں کیونکہ اس بابت وہ بھی اپنی تحصیلوں کی کارکردگی بارے جوابدہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیح نہ دینے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا انہوں نے عوامی شکایت کا پورٹل پر بروقت ازالہ نہ کرنے پر محکمہ ریونیو ،پولیس، تحصیل کونسلز اور بلدیات کے افسران پر اظہار برہمی کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے پاکستان سیٹیزن پورٹل بارے عمدہ کارکردگی پر محکمہ سوشل ویلفیئر ،ریسکیو 22 11 ،اور زراعت کے افسران کو شاباش دی ۔ایس این اے شاہد رضوان بھٹہ نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ضلع خانیوال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 618 مارکیٹس وزٹس کر کے پانچ ہزار 331 معائنہ جات کئے 361 خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو6 لاکھ 9 ہزار500 روپے جرمانہ کیا جبکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ضلع خانیوال میں16 ہزار 900 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 16 ہزار 350 کو نمٹا دیا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں