موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کا نظام زندگی تہہ و بالا کردیا ہے،مہنگائی،بے روزگاری کی بہتات سے ملک معاشی ابتری کا شکار ہوچکا ہے،راجہ بابر کرامت 114

موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کا نظام زندگی تہہ و بالا کردیا ہے،مہنگائی،بے روزگاری کی بہتات سے ملک معاشی ابتری کا شکار ہوچکا ہے،راجہ بابر کرامت

موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کا نظام زندگی تہہ و بالا کردیا ہے،مہنگائی،بے روزگاری کی بہتات سے ملک معاشی ابتری کا شکار ہوچکا ہے،راجہ بابر کرامت

دولتالہ(نامہ نگار) موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کا نظام زندگی تہہ و بالا کردیا ہے،مہنگائی،بے روزگاری کی بہتات سے ملک معاشی ابتری کا شکار ہوچکا ہے،عوام حکومت کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں اور نجات کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں،ملک کو اس بحرانی صورتحال سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت اور تجربہ صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے،قائد عوام میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہی ملک حقیقی ترقی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی شخصیت و امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی9راجہ بابر کرامت نے اپنے ایک بیان میں کیا،

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ساری توجہ سیاسی مخالفین کو کچلنے میں صرف ہورہی ہے اور عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے،مہنگائی اور بے روزگاری نے ملک کے عوام کو معاشی مشکلات میں دھکیل دیا ہے جس سے متوسط شدید مشکلات کا شکار ہوچکا ہے جبکہ غریب طبقہ غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلا گیا ہے،ملک کے عوام اس وقت مسلم لیگ ن کی جانب سے امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ میاں نواز شریف ہی وہ قومی لیڈر ہیں جو ملک کے عوام کو ان مشکلات سے نجات دلا کر خوشحالی اور ترقی کی جانب لے کر جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں