فراہمی انصاف کی راہ میں حائل پولیس اہلکاروں کو کڑی سزا دی جائے، وزیراعظم 89

فراہمی انصاف کی راہ میں حائل پولیس اہلکاروں کو کڑی سزا دی جائے، وزیراعظم

فراہمی انصاف کی راہ میں حائل پولیس اہلکاروں کو کڑی سزا دی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں جس کا نقصان لوگوں کو اٹھانا پڑا، انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پنجاب پولیس کا تشخص بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پنجاب میں تمام تعیناتیاں صرف میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہورمیں پنجاب پولیس میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنایا جائے، صرف میرٹ پر عمل کیاجائے اور انصاف کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سزا دی جائے، جرائم کی روک تھام کیلئےجدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے،پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی، تعیناتیاں صرف میرٹ پر کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانےسے چھوٹو ں کو سبق حاصل ہوگا۔ قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے۔

وزیراعظم نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس سے قبل لاہورآمد پر وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی اور کورونا سے صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں