طیارہ معاملہ، اسفند یار ولی کا وزیر ہوابازی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ 129

طیارہ معاملہ، اسفند یار ولی کا وزیر ہوابازی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

طیارہ معاملہ، اسفند یار ولی کا وزیر ہوابازی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

خیبرپختوانخوا(شاہ باباحبیب عارف سے،)سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی، جاہلیت اور غیرسنجیدگی نے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کردیا ہےآج بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو شرمندہ کردیا گیا لیکن حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں آرہی حکومت ملکی ترقی، خوشحالی اور عوام کی خدمت کی بجائے صرف اپوزیشن کے خلاف متحریک ہے شاید یہ دنیا کا واحد ملک ہوگا جس کا سرکاری طیارہ لیز ادا نہ کرنے پر قبضے میں لیا گیا ہے
پی آئی اے کو پہلے جھوٹ کے ذریعے جعلی ڈگریوں میں بدنام کیا گیا اور اب یہ واقعہ نااہلی کی انتہا ہےملک میں جاری بدحالی کے ذمہ دار صرف سلیکٹڈ نہیں سلیکٹرز بھی ہیں جنہیں عوام کو حساب دینا ہوگاآج کوئی ادارہ ایسا نہیں جو خسارے میں نہ ہو، سٹیل ملز، ریڈیو پاکستان، کلاس فور ملازمین، ڈاکٹرز، نرس، وکلاء سب احتجاج کررہے ہیں اگر اب ان حکمرانوں کی روش نہیں بدلی تو پاکستان کو 50 سال مزید پیچھے جانے میں دیر نہیں لگے گی ملائیشیا واقعے پر وزیرہوابازی سمیت ہر ذمہ دار کو عہدے سے ہٹایا جائے تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے

کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضہ میں لینا پاکستان کی تاریخ کا شرمناک واقعہ ہے جس نے پوری قوم اور ملک کا سر دنیا بھر میں شرم سے جھکا دیا ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی، جاہلیت اور غیرسنجیدگی نے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کردیا ہے۔ آج بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو شرمندہ کردیا گیا لیکن حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں آرہی۔ بین الاقوامی سطح پر تنہا ہونے کے بعد یہی کسر رہ گئی تھی جو موجودہ نااہل حکمرانوں نے پوری کردی۔ حکومت ملکی ترقی، خوشحالی اور عوام کی خدمت کی بجائے

صرف اپوزیشن کے خلاف متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاید یہ دنیا کا واحد ملک ہوگا جس کا سرکاری طیارہ لیز ادا نہ کرنے پر قبضے میں لیا گیا ہے ۔ پی آئی اے کو پہلے جھوٹ کے ذریعے جعلی ڈگریوں میں بدنام کیا گیا اور اب یہ واقعہ نااہلی کی انتہا ہے ۔اے این پی سربراہ نے کہا کہ ملک میں جاری بدحالی کے ذمہ دار صرف سلیکٹڈ نہیں سلیکٹرز بھی ہیں جنہیں عوام کو حساب دینا ہوگا۔ آج کوئی ادارہ ایسا نہیں جو خسارے میں نہ ہو، سٹیل ملز، ریڈیو پاکستان، کلاس فور ملازمین، ڈاکٹرز، نرس، وکلاء سب احتجاج کررہے ہیں لیکن وزراء کا ہجوم اور سلیکٹڈ وزیراعظم خود مزے لوٹ رہے ہیں۔

اگر اب ان حکمرانوں کی روش نہیں بدلی تو پاکستان کو 50 سال مزید پیچھے جانے میں دیر نہیں لگے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملائیشیا واقعے پر وزیرہوابازی سمیت ہر ذمہ دار کو عہدے سے ہٹایا جائے اور تحقیقات کرائی جائیں کہ اسکے اصل ذمہ دار کون ہیں۔ اپوزیشن میں رہتے ہوئے عمران نیازی چھوٹے چھوٹے واقعات پر وزراء سے استعفوں کا مطالبہ کرتے تھے لیکن آج انکو دی گئی حکومت میں روز شرمناک واقعے سامنے آرہے ہیں اور انکی نااہلیت آشکارا ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں