مردان تھانہ جبر پولیس نےگھرسے چوری کرنے والا ملزم گرفتار مال مسروقہ برآمد
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق فاروق ولد سرزمین سکنہ ساولڈھیر نے اپنے گھر سے چوری ہونے کی رپورٹ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرائی تھی جس پر ڈی ایس پی رورل سرکل عدنان اعظم کی نگرانی اور ایس ایچ او بشیرخان کی قیادت میں تھانہ جبر پولیس نے کاروائی کرتے ہوِئے
واردات میں ملوث ملزم شبیر ولداجمل سکنہ ساولڈھیر تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتےہوئے اسکی نشاندہی پر مال مسروقہ رقم ایک لاکھ چالیس ہزار روپے،ایک عدد موبائل فون، دو عدد کپڑے اور دو عدد میگزین برآمد کر لئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جار ہے۔