چیئر مین پی اے آرسی کا غوری ٹائون اسلام آباد میں پی اے آرسی کی تیارشدہ مصنوعات کے ڈسپلے سنٹر کا افتتاح 92

چیئر مین پی اے آرسی کا غوری ٹائون اسلام آباد میں پی اے آرسی کی تیارشدہ مصنوعات کے ڈسپلے سنٹر کا افتتاح

چیئر مین پی اے آرسی کا غوری ٹائون اسلام آباد میں پی اے آرسی کی تیارشدہ مصنوعات کے ڈسپلے سنٹر کا افتتاح

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی جانب سے اپنی مصنوعات کے ڈسپلے سنٹر کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے غوری ٹائون، فیز ون اسلام آباد میں افتتاح کر دیا ہے۔جس کا مقصد حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی اشیاء خورد و نوش کو عوام تک پہچانا ہے۔ ان اشیاء کی تیاری پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے سائنسدانوں کی جانب سے ان کی زرعی تحقیق کو مد نظر رکھ کر کی گئی ہے۔

ان اشیاء میں شہد ، مشروبات، پولٹری و ڈیری مصنوعات، تازہ سبزیاں، اناج، کھادیں، منظور شدہ اقسام کے بیج ، ہر بل مصنوعات نیز بیکری سے متعلقہ مصنوعات بھی شامل ہیں۔ ڈسپلے سنٹر کا قیام پی اے آر سی کی تحقیق پر مبنی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مصنوعات اواس کی ملک بھر میںفراہمی کے لئے کونسل کی زرعی کاروباری سرگرمیوں کی ایک کڑی ہے۔ پی اے آرسی کی تحقیق پر مبنی مصنوعات کی پبلک پرائیویٹ شراکت کے تحت یہ چوتھی برانچ ہے ۔تین برانچیں پہلے ہی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میںعمدہ کوالٹی اور معیاری مصنوعات کی فراہمی کے لئے اپنا کام کر رہی ہے ۔

ڈاکٹر محمد عظیم خان چیئرمین پی اے آر سی نے ٹیکنالوجی ڈسپلے سنٹر کا افتتاح کیا۔چیئر مین پی اے آرسی نے اس موقع پر پی اے آرسی کے زرعی سائنسدانوں کی زرعی تحقیق کو سراہا اور بتایا کہ زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈڈ پراڈکس بھی متعارف کرائی جارہی ہیں تا کہ ملکی آمدن میں اضافہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی صحت اور زندگی کو برقراررکھنے کے لئے اشیائے خورد و نوش کا حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی ہونا انتہائی ضروری ہے

نیز غیر معیاری غذامختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اشیاء خورد و نوش کی تیاری میں غذائی ماہرین کی آراء شامل کی جائیں تاکہ حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھا جا سکے اور لوگوں کو عمدہ معیارکی اشیاء فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔اسی سال کل10 برانچزراولپنڈ ی اسلام آباد میں کھولنے کا ارادہ ہے ،جس میں سے 4برانچز کھولی جا چکی ہیں ۔ اس کے علاوہ پی اے آرسی اور این اے آرسی میں پہلے ہی دو ڈسپلے سینٹر کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں