سارے کا سارا قرآنِ کریم حضور نبی کریم ﷺ کی تعریف و توصیف سے بھرا پڑا ہے،پیر محمدحسان حسیب الرحمن 132

سارے کا سارا قرآنِ کریم حضور نبی کریم ﷺ کی تعریف و توصیف سے بھرا پڑا ہے،پیر محمدحسان حسیب الرحمن

سارے کا سارا قرآنِ کریم حضور نبی کریم ﷺ کی تعریف و توصیف سے بھرا پڑا ہے،پیر محمدحسان حسیب الرحمن

راولپنڈی(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)دربارِ عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدحسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ سارے کا سارا قرآنِ کریم حضور نبی کریم ﷺ کی تعریف و توصیف سے بھرا پڑا ہے۔ امتِ مسلمہ اپنا بگڑا مقدر سنوارنے کے لئے صاحبِ قرآنِ کریم ﷺ کے دامانِ رحمت سے مضبوطی سے وابستہ ہو جائے۔ اہلِ بیتِ اطہار و اصحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین، تابعین، تبع تابعین ، اولیائ، اتقیاء و صلحائے امت نے ہر دور اور ہر زمانے میں امتِ مسلمہ کا تعلق دربارِ رسالت مآب ﷺ سے مضبوط سے مضبوط تر کیا اور مخلوقِ خدا کے دلوں پہ نقش کیا کہ غلامیِ مصطفی ﷺ ہی ربِ رحمان کے قرب تک پہنچانے کے لئے واحد اور سب سے مضبوط ذریعہ و وسیلہ ہے

ربِ رحمن کا قرآنِ کریم میں واضح حکم موجود ہے کہ جو کوئی مجھ اللہ کو پانے کا طلبگار ہو اور اللہ والا بننا چاہتا ہو اس پر فرض ہے کہ میرے حبیب ﷺ کی اتباع اختیار کرے۔ مسلمانانِ عالم مختلف ممالک، علاقے، زبان، رنگ و نسل، خوراک اور معاشرت سے تعلق رکھنے کے باوجود اگر ایک ہیں تو اس کی واحد وجہ عظمت و غلامیِ مصطفی ﷺ ہے۔ ہر دور کے مسلمانوں کی مساجد، مدارس اور خانقاہیں مخلوقِ خدا کو اس کے کریم نبی رحمت ﷺ کی احادیثِ مبارکہ و سنتِ مبارکہ سے روشناس کروانے، سکھانے، یاد کروانے کا عظیم ترین کارِ خیر سرانجام دے رہے ہیں

اور علمِ دین کے فروغ اور تبلیغ کے مراکز ہیں جہاںسے مخلوقِ خدا کاتزکیہ کر کے ان کی زندگیاں عشقِ مصطفوی ﷺ کے نور سے منور کی جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیلیانوالہ کے مقام پر منعقدہ ایک نہایت عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ سے خطاب کے دوران کیا جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، نعت خوانانِ عظام، عوام الناس، شمعِ رسالت ﷺکے پروانوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ محفل کا اختتام درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطنِ عزیز کی سلامتی ،خوشحالی ،ترقی ، اتحاد بین المسلمین ، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اور پوری دنیا سے کرونا وباء کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا پر ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں