آزادکشمیر میں بلا تفریق صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کا عمل جاری جو پاکستان تحریک انصاف کا احسن اقدام ہے،چوہدری ساجد 96

آزادکشمیر میں بلا تفریق صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کا عمل جاری جو پاکستان تحریک انصاف کا احسن اقدام ہے،چوہدری ساجد

آزادکشمیر میں بلا تفریق صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کا عمل جاری جو پاکستان تحریک انصاف کا احسن اقدام ہے،چوہدری ساجد

اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل کنیلی کے صدر چوہدری ساجد نے چنار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ہے کہ آزادکشمیر میں بلا تفریق صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کا عمل جاری جو پاکستان تحریک انصاف کا احسن اقدام ہے جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں صحت کارڈ کے حامل افراد سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا سرکاری طور پر مفت علاج کروا سکیں گے جس سے غریب عوام کو بہتر صحت کی سہولیات میسر آسکیں گی ۔بلاامتیاز پورے کشمیر میں صحت کارڈ تقسیم کرنا پی ٹی آئی حکومت کا احسن اقدام ہے

جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے تبدیلی کا ثمر عوام کو ملنا شروع ہو گیا ہے حلقہ ایل اے 2 میں پی ٹی آئی متحد و منظم ہے ان شاء اللہ آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی اور حلقہ ایل اے 2 کے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری ظفر انور کی سیٹ جیت کر بیرسٹر سلطان اور دیگر قیادت کو تحفے میں دیں گے انھوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر اپنے قائد عمران خان کے ویژن کو مزید بہتر انداز میں لے کر چلے گی اور عوام کو سہولیات فراہم کرے گی عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی دیکھے گی جس کا ثمر صحت کارڈ کی صورت میں عوام کو ابھی سے ملنا شروع ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں