وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت اور آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے ویژن کے مطابق فاضل شاہ سرائے سدھو کے عوام کے لئے بڑا قدم 107

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت اور آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے ویژن کے مطابق فاضل شاہ سرائے سدھو کے عوام کے لئے بڑا قدم

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت اور آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے ویژن کے مطابق فاضل شاہ سرائے سدھو کے عوام کے لئے بڑا قدم

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت اور آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے ویژن کے مطابق فاضل شاہ سرائے سدھو کے عوام کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے فاضل شاہ میں پولیس چوکی قائم کردی گئی جس کا افتتاح ڈی پی او محمد علی وسیم نے کیااس ضمن میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اورسیدعابدامام تھے۔تقریب کی صدارت ڈی پی اومحمدعلی وسیم نے کی۔ افتتاحی تقریب میں ڈی ایس پی نعیم عباس‘پیرمختیارحسین‘ایس ایچ او سرائے سدھو منورگجراور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ عوام کے محسن وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لوگوں کی فلاح وبہبودکے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں پنجاب میں موجودہ دور میں جتنی ترقی ہوئی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ڈی پی اومحمدعلی وسیم نے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کوریلیف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے پولیس چوکی کے قیام کامقصدعوام کے جان ومال کاتحفظ اوروارداتوں کی روک تھام ہے جس سے علاقہ میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فاضل شاہ چوکی میں اے ایس آئی اور 8اہلکار پرمشتمل محنتی اورقابل پولیس ٹیم کوتعینات کیا گیا ہے۔ سید عابد امام شاہ نے کہا

کہ سرائے سدھو فاضل شاہ میں چوکی کی ضرورت تھی جس کو ڈی پی او نے عملی جامعہ پہنادیا اب عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے علاقہ میں منشیات فروشوں ودیگر جرائم میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس کا بھرپو رساتھ دیں تاکہ پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے پہلے سے زیادہ متحرک ہوکر فرائض منصبی اداکرسکے۔قبل ازیں ڈی پی او محمدعلی وسیم او رڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی کے چوکی فاضل شاہ پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر اہل علاقہ نے گرمجوشی سے استقبال کیا اورپھولو ں کی پتیاں نچھاور کیں۔اہل علاقہ نے پولیس چوکی کے قیام کو عثمان بزدار حکو مت کا اہم اقدام قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں