ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر اپنے نسلوں کی بقاء کی خاطر ہم سب نے ملکر اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا، کنٹو نمنٹ بورڈ آفیسر طیبہ نصیر سندھو 226

ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر اپنے نسلوں کی بقاء کی خاطر ہم سب نے ملکر اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا، کنٹو نمنٹ بورڈ آفیسر طیبہ نصیر سندھو

ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر اپنے نسلوں کی بقاء کی خاطر ہم سب نے ملکر اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا، کنٹو نمنٹ بورڈ آفیسر طیبہ نصیر سندھو

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے ) کنٹونمنٹ بورڈ مردان کی آفیسر محترمہ مس طیبہ نصیر سندھو نے کہا ہے کہ ہماری نسلوں کی بقاء کی خاطر ہمیں پاکستان کے چپے چپے پر اپنے حصے کا درخت لگانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونس سٹیڈیم مردان میں غیر سرکاری تنظیم سائبان ڈو یلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے شجرکاری مہم کی تقریب سےخطاب کرتے ہو ئے کیا۔ تقریب سے سائبان ڈو یلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر محمد عارف خان نے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ ہم مشکور ہیں کہ مس طیبہ نصیر سندھو نے ہمارے درخواست کو منظور کرتے ہوئے گرین مردان مہم کا حصہ بنے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن تاریخی دن ہے کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت اپنے حصے کا پودہ لگا رہے ہیں۔ اس موقع پر سول سوسائٹی مردان کے فہیمہ بیگم، حسن حساس،ارشد ہوتی اور شیخ فقیر بھی موجود تھے۔مس طیبہ نصیر سندھو نے اپنی خطاب میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر اپنے نسلوں کی بقاء کی خاطر ہم سب نے ملکر اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کا کردار ہر دور میں قابل تعریف رہا ہے۔ ہر مشکل میں اپنے حکومت اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کا معاشرے پر نظر ہوتا ہے کہاں پر کیا کرنا ے اور کب کرنا ہے آج کی یہ تقریب اس کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ مردان اور میں بذات خود اس مہم کا حصہ ہوں۔ ہم نے اپنے آنے والے نسلوں کو بہترین ماحول دینا ہے جس کے لئے ہمیں پودے اور درخت لگانے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں