سرکاری سستا آٹاحکومت کی جانب سےعوام کو ریلیف دینے کیلئے ہے جو آٹا ڈیلروں کے زریعے عوام کو فراہم کیا جارہا ہے، محمد حیات خان 112

سرکاری سستا آٹاحکومت کی جانب سےعوام کو ریلیف دینے کیلئے ہے جو آٹا ڈیلروں کے زریعے عوام کو فراہم کیا جارہا ہے، محمد حیات خان

سرکاری سستا آٹاحکومت کی جانب سےعوام کو ریلیف دینے کیلئے ہے جو آٹا ڈیلروں کے زریعے عوام کو فراہم کیا جارہا ہے، محمد حیات خان

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد حیات خان نے کہا ہے کہ سرکاری سستا آٹاحکومت کی جانب سےعوام کو ریلیف دینے کیلئے ہے جو آٹا ڈیلروں کے زریعے عوام کو فراہم کیا جارہا ہے جسکی نگرانی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کےافسران باقاعدہ طور پر کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 70منظور شدہ آٹا ڈیلر ہیں جنمیں سے 40,ڈیلروں باقاعدہ آٹے کا کوٹہ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جارہا ہے اور ہر ڈیلر کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ وہ سٹاک رجسٹر پر خریدار کا نام اور شناختی کارڈنمبر لکھے تاکہ سستا سرکاری آٹا مقررہ سرکای نرخ 860روپے میں صحیح معنوں حقدار عوام تک پہنچ سکے

اور سرکاری آٹے میں کسی قسم کی خردبرد نہ ہو سکے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد حیات خان کا مذید کہنا تھا کہ عوام کو معیاری سرکاری آٹا فراہمی کیلئے فلور ملوں پر جاکر آٹے کامعائنہ بھی باقاعدگی سے کیا جارہا ہے تاکہ معیار اور مقدار کو برقرار رکھا جاسکے اس سلسلے فلور ملوں سے آٹے کے سمپل لیکر لیبارٹی کو بھی ارسال کئے ہیں ڈی ایف سی نے فلور ملوں کے زمہ داران اور آٹا ڈیلروں کو متنبہ کیا کہ وہ سرکای آٹے کی عوام تک رسائی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنائیں اس میں غفلت اور کوتائی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اگر کوئی ڈیلرغفلت یا آٹا بلیک کرنے میں ملوث پایا گیا تو اسکا فوڈ گرین لائسنس کینسل بھاری جرمانہ اور سزا بھی دی جائے گی اس لئے کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے محکمہ فوڈ سے تعاون کریں اور سرکاری آٹے کی عوام تک رسائی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں