صوبہ کے دیگر اضلاع خانیوال میں بھی 11 تا 15جنوری جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم بارے تھرڈ پارٹی نے اپنی رپورٹ جاری
خانیوال (سعید احمد بھٹی) صوبہ کے دیگر اضلاع خانیوال میں بھی 11 تا 15جنوری جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم بارے تھرڈ پارٹی نے اپنی رپورٹ جاری کردی – جس کے مطابق محکمہ صحت خانیوال ڈویژن کے دیگر اضلاع سے بازی لے گیا-تھرڈ پارٹی نے ضلع کے مختلف علاقہ جات اور مارکیٹ سروے کے تحت بچوں کی پڑتال کی- تھرڈ پارٹی کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کام مطلوبہ معیار کے مطابق 100 فیصد پایا گیا
ضلع میں مقررہ ہدف 5 لاکھ 52 ہزار 29 تھا جبکہ 5 لاکھ59 ہزار 315 بچوں کو قطرے پلائے گئے- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے تھرڈ پارٹی رپورٹ آنے پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے- انہوں نے کہا ہے کہ مارچ میں ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران بھی اسی جذبہ سے کام کیا جائے-