مردان چیمبر عبدالولی خان یونیورسٹی کیساتھ ایک صنعتی نمائش کرنے کا خواہشتمند ہے۔ صدرظاہرشاہ
مردان (شاہ باباحبیب عارف سے)مردان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر ظاہر شاہ کی سربراہی میں فیئر اینڈ ایگزبیشن سٹینڈنگ کمیٹی نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحق اور آئی بی ایل ڈپیارٹمنٹ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈاکٹر جہانگیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف اُمور زیر غور آئے جس میں مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا
ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے شعبے میں باہمی تعاون، سپورٹ اور باہمی اشتراک قابل غور ہیں۔ مزید اس کے علاوہ دونوں محکموں کے سرابراہوں نے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے شعبے پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے کہا کہ مردان چیمبر عبدالولی خان یونیورسٹی کیساتھ ایک صنعتی نمائش کرنے کا خواہشتمند ہےجس پر فیئراینڈ ایگزبیشن کے چیئرمین اصغر خان اتمانخیل نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس نمائش سے مردان کے ریجن میں موجود صنعتی یونٹس کو اپنے اشیاء کو ایک موثر اور صحیح انداز میں صوبائی، ملکی اور انٹرنیشنل پلیٹ فارم پرمتعارف کرنے کا ایک بہترین موقع میسرہوگا
۔ظاہر شاہ صدر مردان چیمبر اورظہورالحق وائس چانسلرعبدالولی خان یونیورسٹی نے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے شعبے کو قائم کرنے اور علاقے کے جو اشیاء ہے ان کو جدید خطوط پر استوار کرنے لیے آمادگی ظاہر کی جس کے لیے عبدالولی خان یونیورسٹی نے فوکل پرسنز نامزد کردیئے جو مردان چیمبر کے ساتھ ملکر کام کرینگے اور صنعتی نمائش کو کامیاب بنانے میں اپناکردار ادا کرینگے۔ اس موقع پر مردان چیمبر کے فیئر اینڈایگزبیشن کے چئیرمین اصغرخان اتمانخیل اورممبرزجان محمد، فضل ربی، شاہ جی، وقار باچہ بھی موجود تھے۔