محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران ڈینگی کے تدارک اور کورونا ایس او پیز پر ذمہ داری کے ساتھ کام جاری رکھیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر 123

محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران ڈینگی کے تدارک اور کورونا ایس او پیز پر ذمہ داری کے ساتھ کام جاری رکھیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران ڈینگی کے تدارک اور کورونا ایس او پیز پر ذمہ داری کے ساتھ کام جاری رکھیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران ڈینگی کے تدارک اور کورونا ایس او پیز پر ذمہ داری کے ساتھ کام جاری رکھیں اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔یہ بات انہوں نے انسداد ڈینگی اور کورونا سے بچاؤ بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جوان کی صدارت میں ہوا۔جس میں اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک، اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل،

ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمن بلال سمیت محکمہ صحت و دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انسداد ڈینگی اور کورونا کاؤنٹرز کو 24 گھنٹے آپریشنل رکھا جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ انسداد ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کریں تاکہ ڈینگی مچھر کے حملہ سے محفوظ رکھا جا سکے اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے انسدادِ ڈینگی، کورونا ایس او پیز اور ہسپتالوں میں تشخیص و علاج بارے تفصیلی بریفنگ دی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں