‎سپر لرننگ پروگرام اور مائنڈ گیمز کے ذریعے نوجوان نسل کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر دیکھنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا 92

‎سپر لرننگ پروگرام اور مائنڈ گیمز کے ذریعے نوجوان نسل کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر دیکھنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

‎سپر لرننگ پروگرام اور مائنڈ گیمز کے ذریعے نوجوان نسل کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر دیکھنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

‎اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سپر لرننگ پروگرام اور مائنڈ گیمز کے ذریعے اپنی نوجوان نسل کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر دیکھنا چاہتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ورلڈ میموری چیمپیئن شپ کی فاتح پاکستانی ٹیم اور ان کی کوچ ثانیہ عالم کے ہمراہ ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائ کے پاکستان سپورٹس بورڈ ملک میں مائینڈ گیمز کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا. اس موقع پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری محسن مشتاق اور جوائنٹ سیکرٹری عمران محمود بھی موجود تھے.

فاتح ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے جیتنے والی خواتین کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد اور شیلڈ بھی پیش کی، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے معاشرے میں قومی سطح پر مائنڈ گیمز کے ذریعے ذہنی نشو و نما کا اعلی معیار قائم کر سکتے ہیں، قبل ازیں فاتح ٹیم کی کوچ ثانیہ عالم نے بتایاکہ 29 سال سے جاری اس ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور ہماری ہونہار لڑکیوں نے مائنڈ میپنگ، میموری ڈویلپمینٹ اور سپیڈ ریڈنگ میں 13 میڈلز جیت کر پاکستان کو عالمی چیمپئن بنا دیا جس پر ہم اللہ تعالی کے شکر گذار ہیں. واضح رہے کہ اس ورلڈ چیمپیئن شپ 16 ممالک کے تین سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں