ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک کی زیر صدارت بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ ہوئی 90

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک کی زیر صدارت بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ ہوئی

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک کی زیر صدارت بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ ہوئی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک کی زیر صدارت بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ضلع میں 202 اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوگئے ہیں اور 57 زیر تعمیر ہیں- صدر بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن فضل الرحمان نے بتایا زیر تعمیر بھٹے بھی آئندہ چند دنوں میں منتقل ہو جائیں گے

بلورز اور ٹیکنیکل مستری کی کمی ہونے کی وجہ سے رفتار سست ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک نے ہدایت کی کہ زیر تعمیر بھٹو ں کو بھی جلد منتقل کیا جائے اور حکومت پنجاب نے بھٹہ مالکان کے لیے بینک آف پنجاب سے لون کا بھی آغاز کردیا ہے جس میں بھٹہ مالک کو 10 لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا جس کا آغاز ہو چکا ہے اور ہر تحصیل کے AC آفس میں سینٹرز بنا دیے گئے ہیں

جو فنکشنل ہیں۔ بھٹہ مالکان ان سینٹرز پر آکر قرض کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ بھٹہ مالکان حکومت کی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور پرانے ٹیکنالوجی والے بھٹوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی پر جلد منتقل کریں۔ پرانے ٹیکنالوجی والے بھٹوں کو مستقل طور پر حکومت نے بند کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں