بلاول سمجھدار اور بالغ ہوگئے، تحریک عدم اعتماد ہی واحد طریقہ ہے، شیخ رشید 100

بلاول سمجھدار اور بالغ ہوگئے، تحریک عدم اعتماد ہی واحد طریقہ ہے، شیخ رشید

بلاول سمجھدار اور بالغ ہوگئے، تحریک عدم اعتماد ہی واحد طریقہ ہے، شیخ رشید

لاہور (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز کو درست قرار دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری سمجھ دار اور بالغ ہوگئے ہیں، جلسے جلوسوں سے کچھ نہیں ہوتا،عدم اعتماد ہی واحد طریقہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر کی طرح پی ڈی ایم سے تعاون کو تیار ہیں، اگر وہ الیکشن کمیشن کی طرح ہمارے ساتھ تعاون کریں، اپوزیشن سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، بہت اچھی بات ہے

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ختم نبوت پر کوئی اقدام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ پر اگر جسٹس عظمت قبول نہیں تو کیا افتخار چوہدری یا جسٹس قیوم قابل قبول ہے؟ ابھی براڈ شیٹ کیس سے بہت کچھ نکلنا ہے، مجھے نہیں پتہ تھا کہ شہباز شریف نے پیسے جمع کرائے جس کسی نے جرم کیا ہے اس کے حساب سے اس کو پھکی ملنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کیلئے پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن سے پہلے یا بعد میں آئے، مارچ کے پہلے ہفتے میں سینیٹ الیکشن ہونا ہے، ہم پی ڈی ایم کو خود دعوت دیتے ہیں کہ پر امن جلوس کی اجازت دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت گرانے کیلئے بلاول نے اپوزیشن اتحاد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادیوں کو منائيں گے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے جمہوری و آئینی طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں