ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی محکمہ ماحولیات نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف آپریشن تیز 115

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی محکمہ ماحولیات نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف آپریشن تیز

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی محکمہ ماحولیات نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف آپریشن تیز

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی محکمہ ماحولیات نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا- اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شامکوٹ روڈ پر واقع اینٹوں کی بھٹی کے خلاف کارروائی کرکے ماحولیات ریسکیو 1122 کی مدد سے بھٹی میں پانی ڈال کر بھٹی کو بند کرا دیا اور بھٹی مالک ایم رضوان کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صرف زیگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹے چلانے کی اجازت دی ہے پرانے ٹیکنالوجی والے بھٹو ں اور بھٹیوں کو ہر صورت بند کرایا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں