ہمارے اغواء شدہ بندوں کو فوری بازیاب کروایا جائے، سفر خان 134

ہمارے اغواء شدہ بندوں کو فوری بازیاب کروایا جائے، سفر خان

ہمارے اغواء شدہ بندوں کو فوری بازیاب کروایا جائے، سفر خان

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) درانی بارگزئی قوم گرینڈ جرگہ کے مشران نے کہا ہے کہ ہمارے تین بندوں کونامعلوم اغواء کار گاڑی سمیت اغواء کر کے لے گئے جن کا تین ماہ سے کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے کہ وہ کس حال میں ہیں جبکہ اغواء کار مغویان کے موبائل نمبروں سے فون کر کے انہیں چھوڑنے کے عوض چھ کروڑ روپے زرتاوان مانگ رہے ہیں اورتاوان ادا نہ کرنے کی صورت میں وہ انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔درانی بارگزئی گرینڈ جرگہ کے مشران نے وزیراعلیٰ بلوچستان، لیویز ارباب اختیار، وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ، آرمی چیف سمیت تمام ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے پیاروں کی بازیابی میں انکی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے بندے بازیاب نہ ہوئے

تو ہم بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرینگے اور دھرنا دینگے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئیدرانی قومی اتحاد کے صدر عباس خان درانی اور بارکزئی قومی جرگہ کے صدر سفر خان کا کہنا تھا کہ مورخہ دو اکتوبر 2020 ء کی شام ہمارے قبیلے کے تین افراد 38 سالہ محمد نبی، 28 سالہ شاہ ولی اور پندرہ سالہ محمد داؤدچمن میں اپنی دوکان بند کر کے اپنی گاڑی پر گھر واپس آ رہے تھے کہ پانی تقسیم کے علاقے سے حاجی سیف اللہ کے گھر کے پاس سے انہیں چندنامعلوم مسلح افراد گاڑی سمیت اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے

اور بعد ازاں پانچ اکتوبر 2020 ء کومغویوں کے موبائل نمبر سے فون کر کے انکے اہل خانہ سے مبلغ چھ کروڑ روپے زر تاوان مانگا اور عدم ادائیگی پر مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی جس پر ہم نے ڈی سی اور اے سی چمن سے ملاقات کرکے تمام صورتحال انکے نوٹس میں لائے اور اپنے بندوں کی جلد بازیابی کی درخواست کی ان کے علاوہ ہم نے آئی جی بلوچستان اور گورنر بلوچستان سے بھی ملاقاتیں کرکے اپنا مسئلہ بیان کیا مگر تاحال ہمارے بندے بازیاب نہیں ہو سکے ہیں اور نہ ہی انکے بارے میں علم ہے کہ وہ کس حال میں ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ انکی کسی قبیلے یا قوم کیساتھ کسی قسم کی بھی کوئی دشمنی نہیں ہے یہ صرف اٖغواء برائے تاوان کا کیس ہے جس کی ایف آئی اے آٹھ اکتوبر کو درج کروائی جا چکی ہے

لیکن اس کے باوجود اور تین ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے ہمارے بندوں کا کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ وہ زندہ ہیں یا مار دیئے گئے ہیں۔مشران نیوزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ،گورنر، آئی جی بلوچستان ایف سی کمانڈنٹ بلوچستان،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمداور وزیر داخلہ بلوچستان سمیت تمام ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے بندوں کی جلد از جلدبازیابی میں انکی مدد کریںبصورت دیگروہ اپنے قبائل کے ہمراہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرینگے اور دھرنا دینگے اور امن و امان کی تمام تر صورتحال کی ذمہ دار بلوچستان حکومت اور انتظامیہ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں