آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائینگے :تنویر الیاس
دبئی(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان سے سابق سیکرٹری جنرل گلف ذون راجہ راشد علی کی ملاقات،ملاقات میں سردار تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کی عملی سیاست میں قدم رکھنے پر خیر مقدم کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف و وزیراعظم پاکستان عمران خان کے آزاد کشمیر میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے ٹاسک کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے جامع حکمت عملی بنائیں گے جسے ناصرف نوجوان قیادت کو برسر اقتدار لانے کی راہیں ہموار ہوں گی بلکہ نئی سوچ اور آج کے ڈیجیٹل دور میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔اس ملاقات پر سردار تنویر الیاس خان نے کہا
کہ نوجوان ہماری پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہماری خواہش ہو گی کہ پارٹی کے نظریاتی نوجوان و تجربہ کار کارکنوں کی ٹیم ساتھ ملکر آزاد کشمیر میں موثر حکمت عملی سے ناصرف عمران خان کا ویژن گھر گھر پہنچائیں بلکہ آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائیں گے – اس موقعہ پر سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کے بیس کیمپ میں تعمیر و ترقی سے ناصرف آزاد کشمیر کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جد و جہد آزادی میں مثالی کردار ادا کریں گے ۔
ملاقات میں راجہ راشد علی نے اوورسیز کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوے انھیں دنیا کے مختلف ممالک بسنے والے کشمیریوں کو درپیش مسائل اور اس کے حل کے لئے ناصرف اپنی تجاویز دیں بلکہ اوورسیز کشمیریوں کی اسمبلی میں نمائندگی ہونے کی اہمیت پر بھی اپنی آرا سے آگاہ کیا ۔ آزاد کشمیر کی لیجسلیٹو اسمبلی میں اوورسیز کشمیریوں کی نمائندگی سے بیرونی ممالک میں مقیم ریاست بھر کے لوگوں کو ناصرف توقیر و عزت ملے گی بلکہ انکے مسائل اور مشکلات کو خطے اندر بھی احسن طریقے سے نبھایا جائیگا ۔۔۔ سردار تنویر الیاس نے اس ملاقات کو ناصرف سراہا بلکہ اوورسیز کشمیریوں کے لئے عملی طور پر حکمت عملی بنانے پر اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لانے کی بھی یقین دہانی کرائی