ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے نومنتخب عہدیداران نے صدر ڈسٹرکٹ بارراؤ محمد خالد اور جنرل سیکرٹری سید حامد علی شاہ کی قیادت میں ملاقات 95

ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے نومنتخب عہدیداران نے صدر ڈسٹرکٹ بارراؤ محمد خالد اور جنرل سیکرٹری سید حامد علی شاہ کی قیادت میں ملاقات

ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے نومنتخب عہدیداران نے صدر ڈسٹرکٹ بارراؤ محمد خالد اور جنرل سیکرٹری سید حامد علی شاہ کی قیادت میں ملاقات

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے نومنتخب عہدیداران نے صدر ڈسٹرکٹ بارراؤ محمد خالد اور جنرل سیکرٹری سید حامد علی شاہ کی قیادت میں ملاقات کی ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے نو منتخب عہدیداران کو گلدستے پیش کیے ۔ملاقات میں ضلعی انتظامیہ ،پولس اور ڈسٹرکٹ بار کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا

جبکہ نوجوان وکلاء کو نئے چیمبرز کی الاٹمنٹس کے حوالہ سے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔صدر بارراؤمحمد خالد کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر نے کچہری میں سیوریج کا جائزہ لینے اور اس کے حل کے لئے میونسپل کمیٹی کی ٹیم بھجوانے کی یقین دہانی کرائی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ وکلاء کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ریونیو کورٹس میں زیر سماعت مقدمات جلد از جلد نمٹانے کی ہدایات دے رکھی ہیں

تاکہ سائلین کو ریلیف مل سکے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو تھانوں میں آنے والے وکلاء کے مسائل اور شکایات کے فوری ازالہ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول اور پولیس و بار کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے لیے عہدیداران کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں