شہریوں کو کرونا ویکسین مفت لگانے کے اقدام پر عرب امارات کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کیپٹن عاصم ملک 142

شہریوں کو کرونا ویکسین مفت لگانے کے اقدام پر عرب امارات کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کیپٹن عاصم ملک

شہریوں کو کرونا ویکسین مفت لگانے کے اقدام پر عرب امارات کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے ملک بھر میں شہریوں کو کرونا ویکسین مفت لگانے کے اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس عوام دوست اقدام پر عرب امارات کے حکمرانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یواے ای حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف کرونا کے خاتمے میں مدد ملے گی

بلکہ عوام کے لیے مستقبل میں بھی ایسی بیماریاں سے نجات ممکن ہو سکے گی، انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے ہمیشہ اپنی عوام اور اس ملک میں رہنے والے اوورسیز کی صحت کیلئے بہترین اقدامات کیے ہیں اور عوامی صحت اور فلاح کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں، متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کے ایسے عوام دوست اقدامات کی مثال ماضی میں ملتی ہے اور نا مستقبل میں کبھی مل سکے گی، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور میں یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ اسی طرح عوام کی

فلاح و بہبود اور ان کی صحت کے لیے مؤثر اقدامات اٹھاتے رہیں گے، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بطور ترجمان میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے نہ صرف اس ویکسین کو اپنے شہریوں بلکہ بیرون ممالک کے یہاں مقیم شہریوں کو مفت لگانے کا فیصلہ کیا، میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہے اور وہ ان اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں