ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت پورٹلز پر عوامی شکایات کے ازالہ کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا 146

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت پورٹلز پر عوامی شکایات کے ازالہ کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت پورٹلز پر عوامی شکایات کے ازالہ کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت پورٹلز پر عوامی شکایات کے ازالہ کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے عوامی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم،وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کے احکامات پر عملدرآمد تیز کرنیکی ہدایت کی- ا جلاس میں اے ڈی سی محمد اختر منڈھیرا چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکموں کے ہیڈز نے شرکت کی-

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں غیر حاضری پر ڈی او کواپریٹو کو سرنڈر کردیا- اس موقع ہر ایس این اے شاہد بھٹہ نے وزیر اعظم،وزیر اعلی پورٹلز پر شکایات کے ازالہ اور پنجاب پرفارمنس منیجمنٹ فریم ورک بارے آگاہ کیا- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پورٹلز پر آنے والی شکایات کا تسلی بخش جواب دیا جائے حکومت کی طرف سے مقررہ انڈیکیٹرز کے ذریعے اضلاع کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے

عوامی شکایات کے ازالہ میں تاخیر پر متعلقہ محکمہ کے ہیڈ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے- انہوں نے مزید کہا کہ پورٹلز پر عوامی شکایات کے ازالہ سے عوام کا محکموں پر اعتماد بحال ہوگا- ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پیدائش، ڈیتھ اور نکاح رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کے اجراء میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی سول ڈیفیس غیر پٹرول و ایل پی جی ایجنسیوں کیخلاف سخت کریک ڈائون کرے افسران مقررہ اوقات کے دوران بھی دفاتر میں موجود رہ کر عوام کی شکایات کا ازالہ یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے پی آئیز پر بھی 100 فیصد عمل کیا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں